گذشتہ مالی سال یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2023-24 کے دوران 2 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو آیا ہے جو 8 ارب 37 کروڑ ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی۔یہ اضافہ پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ 2022-23 میں یہ برآمدات 8 ارب 23 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں۔پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات میں گزشتہ 10 سالوں میں 79 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 2013-14 میں یہ برآمدات 4 ارب 66 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھیں جو اب 8 ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات کل ملکی برآمدات کا 28 فیصد ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔
اس ترقی کے پیچھے حکومت کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور مختلف شعبوں میں کیے گئے اصلاحات شامل ہیں۔حکومت نے جی ایس پی پلس کے تحت اپنے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی ہے جس کے تحت مختلف شعبوں میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔ان اصلاحات میں انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق، ماحولیاتی کاروائی اور حکومتی اصلاحات میں بہتری شامل ہے۔ سندھ اور پنجاب نے لیبر کوڈز تیار کیے ہیں جو آئی ایل او کے کنونشنز سے ہم آہنگ ہیں۔پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں بھی یورپی یونین کو اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس اضافے کے باعث پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا ہے اور ملکی صنعتوں کو عالمی مارکیٹ میں مزید مضبوطی ملی ہے۔
حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ
ملک کے چاروں صوبوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
کراچی،جرائم کا سلسلہ نہ تھم سکا، پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
میو اسپتال میں انجیکشن کا ری ایکشن ،18 مریض متاثر، ایک کی موت
ہر محب وطن قومی اداروں کے ساتھ دلی احترام سے کھڑا ہے،عبدالعلیم خان