یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا اجلاس آج، مسئلہ کشمیرہوگا زیر بحث

0
24

مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج برسلز میں ہو گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ گئے ہیں۔

اجلاس میں بھارت کی جانب سے 5 اگست کے غیر آئینی اقدام اور اس کے بعد مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی پر غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو سے کشمیریوں کو درپیش مسائل بھی زیرغور آئیں گے۔

دوسری جانب یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے اپنے خارجہ امور کے دفتر سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

کمیٹی کی جانب سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے آج برسلز پہنچنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرکے غیورعوام اپنا لہو دے کر بھی آزادی کی شمع کو بجھنے نہیں دے رہے ہیں۔

Leave a reply