یورپی یونین کی طرف سے پابندیاں ، اثرات آنا شروع ہوگئے .

0
26

یورپی یونین کی طرف سے پابندیاں ، اثرات آنا شروع ہوگئے .

باغی ٹی وی :یورپی یونین کی جانب سے پاکستان پر لگائی گئی پابندیوں کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں. برطانیہ نے پاکستان میں ترسیلات بھیجنے پر پابندیا ں عائد کرنا شروع کر دی ہیں فلاحی فنڈز رک گئے۔برطانیہ سے پاکستان میں ماہانہ ایک ارب 70کروڑ ڈالر ترسیلات بھیجی جاتی ہیں۔پابندیاں ہائی رسک قرار دیکر لگائی گئی تھیں فلاحی اکائونٹس وجہ بتائے بغیر بند ،نئےکھلوالنا بھی مشکل ہے،

روزنامہ جنگ کے نامہ نگار تجمل گرمانی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ترجمان اسٹیٹ بنک نے کہا کہ ہم گرے لسٹ میں نہیں ، پابندیاں غلط، بنک ٹو بنک ترسیلات فی الحال جاری ہیں، برطانوی حکومت نے گزشتہ ماہ پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ، تنازعات اور دہشت گردی کے شکارممالک کی فہرست میں پاکستان 15ویں نمبر پر ہے جس کے مطابق پاکستان پر ٹیکس نظام کمزور اور دہشت گردی و منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ترسیلات بھیجنے والے برٹش پاکستانی اداروں کے بنک اکائونٹس وجہ بتائے بغیر بند کئے جا رہے ہیں،ایسی صورتحال میں دوسری جگہ اکاؤنٹ کھولنا بھی مشکل ہو گا، سٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر نے موقف میں کہا کہ پاکستان ابھی گرے لسٹ میں شامل نہیں ہوا، برطانیہ کی جانب سے پابندیاں حقائق کے منافی ہیں جس پر نظر ثانی کرنی چاہئے،

ہائی رسک ممالک کی فہرست کی وجہ سے رواں ماہ پابندیوں کا اطلاق بھی شروع ہو گیا ہے جس کے تحت برٹش پاکستانی ادارے اور افراد پاکستان میں کسی مسجد، مدرسے ، ہسپتال سمیت فلاحی اداروں کو برطانیہ سے ترسیلات نہیں بھیج سکیں گی، برٹش پاکستانی اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی فلاحی سرگرمیوں کے لئے ترسیلات نہیں بھیج سکتے ورنہ ان کے بنک اکائونٹ بند کر دئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان میں توہین مذہب کے حوالے سے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس سٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور کی ہے جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے تشدد اور امتیازی سلوک کی بلا امتیاز مذمت کی جائے جبکہ پاکستان میں فرانس مخالف جذبات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Leave a reply