بلوچی گلوکارہ ایوابی جنہوں نے کوک سٹوڈیو سیزن 14 میں کنایاری گا کر شہرت حاصل کی . انہیں نوجوان نسل میں کافی مقبولیت حاصل ہے. ایوا بی نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر کچھ تصاویر شئیر کرکے لکھا تھا کہ میری منگنی ہو گئی ہے، تاہم اب انہوں نے شادی کر لی ہے اور معروف فوٹوگرافر وقار نے ان کی شادی کی تصاویر بنائیں اور اپنے ہی انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کی. ایوا بی نے معروف گلوکار مدثر قریشی کے ساتھ شادی کی ہے . ایوا بی پاکستان کی پہلی باحجاب گلوکارہیں جیسے ہی ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ان کے مداحوں نے ان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا. یاد رہے کہ کنا یاری میں ایوا بی کے ہمراہ وہاب بگٹی اور معروف گلوکار کیفی خلیل بھی
تھے، ان کی منفرد گائیکی اور الگ شخصیت ان کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہے. ایوا بی نے 2018 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور آتے ہی گلوکاری کے میدان میں چھا گئیں. ایوا بی کے ہر گانے کو یوٹیوب ہر لاکھوں مرتبہ سنا جا چکا ہے. مداح ان کے نئے گیتوں کو سننے کے لئے بےتاب رہے ہیں. ایوا روایتی انداز میں گلوکاری نہیںکرتیں بلکہ وہ جب بھی کوئی گانا لیکر آتی ہیں وہ روٹین سے ہٹ کر ہی ہوتا ہے.