بھارتی اداکارائیں بھی مسکان کے ساتھ پیش آئےواقعہ پر خاموش نہ رہ سکیں:انتہا پسند ہندووں کےرویوں کی مذمت
ممبئی : بھارتی اداکارائیں بھی مسکان کے ساتھ پیش آئے واقعے پر خاموش نہ رہ سکیں،اطلاعات ہیں کہ حجاب کی آڑ میں مسلمان طالبات کی حمایت میں بھارتی معروف اداکارائیں بھی میدان میں آگئی ہیں ، بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ہندو انتہاپسندوں کے جتھے کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہونیوالی بھارتی مسلم طالبہ کو سوشل میڈیا صارفین نے جہاں شیرنی قرار دیا وہیں طالبہ کے حق میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی آواز بلند کررہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب مسلم طالبہ مسکان کے ساتھ پیش آئے واقعے پر بھارتی اداکارائیں بھی خاموش نہ رہ سکیں۔اس حوالے سے بھارت کی معروف اور چوٹی کی اداکارہ پوجا بھٹ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمیشہ کی طرح مردوں کے ایک گروپ نے عورت کو ڈرانے کی کوشش کی۔
As always,it takes a pack of men to attempt to intimidate a woman. Such frightened,pathetic excuses for human beings. Brandishing their shawls as weapons,cloaking their weakness in cruelty. A sizeable section of a rudderless generation lost to hate. https://t.co/PtQJ9zxOIM
— Pooja Bhatt (@PoojaB1972) February 8, 2022
پوجا بھٹ نے اس واقعے کو انسانیت کے لیے خوفزدہ قرار دیا اور کہا کہ شالوں کو ہتھیار بنانا اپنی کمزوری کو ظلم کے ذریعے چھپانے کے مترادف ہے۔
Shameful state of affairs.. https://t.co/5vWxDbnyAm
— Swara Bhasker (@ReallySwara) February 8, 2022
ایسے ہی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی اس واقعے کو بھارت کے لیے شرمناک قرار دیا۔
भेड़िये ! https://t.co/GnceytfDXL
— Swara Bhasker (@ReallySwara) February 8, 2022
واضح رہےکہ کرناٹک میں کالج آنے والی باحجاب مسلم طالبہ مسکان کو انتہا پسندوں نے ڈرایا دھمکایا لیکن طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا، انتہا پسندوں نے طالبہ کے سامنے جے شری رام کے نعرے لگائے جس کا جواب طالبہ نے ’اللہ اکبر‘ کے نعروں سے دیا۔
اس سے پہلے آج اور کل مسکان کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کے جتھے کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہونیوالی طالبہ کو سوشل میڈیا صارفین نے شیرنی قرار دے دیا۔
بھارتی ریاست کرناٹک میں زعفرانی رنگ کے مفلر پہنے انتہا پسندوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد مسلمان طالبہ مسکان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہی ہیں۔
مسکان نامی بھارتی طالبہ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ مسکان اور ہیش ٹیگ اللہ اکبر سے ٹرینڈ کررہی ہیں جس میں مختلف ٹوئٹس کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین مسکان کے حق میں اور مسلم مخالف واقعات پر آواز بلند کررہے ہیں۔
جہاں مسکان کو سوشل میڈیا صارفین شاندار خراج تحسین پیش کررہے ہیں وہیں پاکستان کی سیاسی شخصیات اور وزرا نے بھی ان کی دلیری کو سراہا۔
This is exactly what Prime Minister @ImranKhanPTI has been warning the West about – RSS Hindutva fascism at the helm which has turned #India into an extremely intolerant and dangerous country for #minorities, and for #women. It's going through a meltdown.#AllahuAkbar pic.twitter.com/72OjjTa4F1
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) February 9, 2022
وزیر مملکت زرتاج گل نے بھی ایک ایڈیٹ شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہی وہ صورتحال ہے جس سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے مغرب کو خبردار کیا تھا۔زرتاج گل نے اپنی ٹوئٹ میں بھارت کو اقلیتوں اور خواتین کے لیے انتہائی خطرناک ملک بھی قرار دیا۔
Against hundred dogs, just one lioness.#Muskan, you are more than a hero#AllahuAkbar#9thFebBlackDay pic.twitter.com/WGrl4evXzD
— Ali Hassan (@AliHassan__92) February 9, 2022
علی حسن نامی صارف نے مسکان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 100 کے مقابلے میں ایک شیرنی، آپ کسی ہیرو سے بڑھ کر ہو۔
Hijab is not just our religious identify! It is our dignity,it is our religious Order by Allah Rabulizzat. ❤ #Muskan#AllahuAkbar pic.twitter.com/uAKUKieCaK
— 𝐒𝐮𝐟𝐢𝐚𝐧 𝐭𝐰𝐞𝐞𝐭𝐬 (@SufianAyub3) February 9, 2022
ایک صارف نے مسکان اور باحجاب خواتین کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے لکھا کہ حجاب صرف ہماری مذہبی شناخت نہیں ہے بلکہ ہمارا وقار ہے ، یہ اللہ رب العزت کا حکم ہے ۔
Our daughters are enough for you 💪
“The Nation whose commander is Muhammed PBUH can never be surrendered”#HijabisOurRight #AllahuAkbar #AllahHuAkbar #Muskan #Endia #Hindutva pic.twitter.com/nAxIQoDp9f— Haleema, The Fan Girl of PMIK 🇵🇰💕 (@Bint_E_Pak_PTI) February 9, 2022
حلیمہ نامی صارف نے مسکان سمیت فلسطین سے باہمت خواتین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری خواتین ہی تمہارے لیے کافی ہیں۔
She came,
She saw,
She conquered!#AllahuAkbar#Muskan pic.twitter.com/gdftoRkmTm— Sher Baloch (PTI SMT) (@SherBalochSays) February 9, 2022
ایک صارف نے مسکان کی تصویر شیئر کی اور ٹوئٹ کی کہ وہ آئی ، دیکھا اور فتح کرلیا ۔
سلام اس بچی کی بہادری پر. بھارت کے حالات دیکھ کر قائد اعظم، ان کے ساتھیوں اور اپنے بزرگوں کی، جنہوں نے ہمیں آزادی میں زندگی گزارنے کے لئے قربانی دی، کی قدر میں اور اضافہ ہو جاتا ہے https://t.co/tYXB4ETLse
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 9, 2022
وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں مسکان کی بہادری کو سراہتے ہوئے سلام پیش کیا۔
بھارتی ڈراموں کے مشہور اداکار علی گونی جو بگ باس کا حصہ بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے بھی مسلم طالبہ کی انتہاپسند ہندوؤں کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرنے کی ویڈیو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے طالبہ کو ’’شیرنی‘‘ قرار دیا۔ دوسری طرف اداکارہ سوارہ بھاسکر نے بھی طالبہ کی ویڈیو کو ٹوئٹ کراتے ہوئے بھارت کی صارتحال کو شرمناک قرار دیا۔