fbpx

بے لگام سوشل میڈیا کولگام ڈالنے کےلیےسب متفق ہوگئے

اسلام آباد: بے لگام سوشل میڈیا کولگام ڈالنے کےلیےسب متفق ہوگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں بے لگام سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت اورپرائیویٹ اسٹیک ہولڈرز نے رضامندی ظاہر کردی ہے

ذرائع کے مطابق اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل برائے پاکستان ’ناپسندیدہ‘ سوشل میڈیا مواد کے جائزے کے لیے کونسل کے قیام کی تجویز سے راضی ہوگئے ہیں کیونکہ اس وقت سوشل میڈیا مواد کی نگرانی کے لیے کوئی مناسب فورم نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اسٹیک ہولڈرز اور سوشل میڈیا قواعد کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے والے درخواست گزاروں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رضامندی ظاہر کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے بات کریں گے، ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی تجاویز کی روشنی میں قواعد میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔

دیگر تجاویز میں اسٹیک ہولڈرز اور درخواست گزاروں نے پریس کونسل آف پاکستان اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی شکایتی کونسل کی طرز پر سوشل میڈیا سے متعلق شکایات کو حل کرنے کے لیے صحافیوں، سول سوسائٹی اور ڈیجٹیل رائٹس ایکٹیوسٹس کے نمائندوں پر مشتمل ایک کونسل کے قیام کی تجویز دی تھی۔

یہاں یہ واضح رہے کہ پرنٹ میڈیا کے مواد کے خلاف شکایات کو پریس کونسل آف پاکستان اور الیکٹرانک میڈیا مواد کے خلاف شکایات کو پیمرا کا شکایتی کونسل دیکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.