جوکل ایک دوسرے کوسربازارکھینچتے رہےآج عمران خان کےخلاف سب اکٹھے ہوگئے:یہ ہےجمہوریت؟فواد چوہدری

0
29

اسلام آباد:جوکل ایک دوسرے کوسربازارکھینچ رہے تھے آج عمران خان کے خلاف سب اکٹھے ہوگئے:یہ ہےجمہوریت؟اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اپوزیشن کومخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جو کل اپنے مفادات کی خاطرایک دوسرے کوسربازارکھینچ رہے تھے آج عمران خان کے خلاف اس لیے اکٹھے ہوگئے ہیں کہ ان کو لوٹی ہوئی دولت واپس نہ کرنی پڑ جائے

فواد چوہدری نے کہا کہ آ صف زرداری اور شہبازشریف مفادات کے لیے ملتے ہیں،آصف زرداری اور فضل الرحمان کے درمیان کیا نظریہ ہوگا؟فوادچودھری نے کہا کہ بلاول اور فضل الرحمان ساتھ بیٹھتےہیں تو کیا نظریہ ہوگا،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کا کیا نظریہ ہے؟

فواد چوہدری نے کہا کہ افغان بارڈر پر 90فیصد باڑ لگا دی ہے، وفاقی وزیر فوادچودھری کہتے ہیں کہ سرکاری نوکریوں پر پیپلزپارٹی کی پالیسی تباہ کن ہے،خورشیدشا ہ نے سیکڑوں لوگوں کو بغیر میرٹ کے بھرتی کیا، فاٹا کی اے لسٹ میں شامل اضلاع میں تھری جی اورفورجی سروس فراہم کردی گئی ہے، وفاقی وزرا کو ہی گاڑیوں پر جھنڈا لگانے کی اجازت ہے، وزیراعظم نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پروٹوکولز میں کمی لائیں

فواد چوہدری کہتے ہیں کہ وزیراعظم کو رپورٹ ملی کہ حکومتی اراکین کافی پروٹوکول استعمال کررہے ہیں، ٹیسٹنگ سروس میں شفافیت کیلئے ایک نظام واضح کرنے کی ضرورت ہے، ٹیسٹنگ سروس کے نظام پر کام کریں گے، اس میں ٹیکنالوجی لانا بہت ضروری ہے،

فوادچودھری نے کہا کہ بہت ساری ٹیسٹنگ سروسز معیار کے مطابق نہیں تھے،وزیراعظم نے سرکاری ملازمتوں میں بہتری لانے کیلئے شفاف نظام لانے کی ہدایت کی،اسکردو کے ایئر پورٹ کو انٹرنیشنل بنا رہے ہیں، وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ 123ایسے فیصلے ہیں جن پر عملدرآمد میں تاخیر ہوئی، فوادچودھری نے کہا کہ کابینہ کے 141اجلاس ہوئے جن میں 3ہزار سے زائد فیصلے ہوئے،

فوادچودھری نے کہا کہ 15جولائی تک وزارت سائنس اپنی اپنی الیکٹرک ووٹنگ مشین تیار کرلے گی ، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ناراض لوگوں کو منانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی،

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے نیٹ ورک کو ایکسپوز کیا،دہلی سے جن بینک کے ذریعے پیسے ٹرانسفر ہوئے اس کی تفصیلات بھی سامنے آئیں گی، فوادچودھری نے کہا کہ ہم نے بھارت کے نیٹ ورک کو ایکسپوز کیا،

Leave a reply