کون بنے گا چئیرمن پنجاب فلم سنسر بورڈ ، پنجاب حکومت 8 ماہ گزرنے کے باوجود بتا نہ سکی

0
40

لاہور : حکومتی کارکردگی کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آٹھ ماہ گزر گئے پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی نہ ہوسکی، جس کی وجہ سے سنسر بورڈ بغیر چیئرمین کے چلنے سے معاملات متاثر ہونے لگے۔

یاد رہے کہ آٹھ ماہ قبل سابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کو تحلیل کرتے ہوئے چیئرمین شعیب بن عزیز کو عہدے سے ہٹا دیا تھا، صوبائی وزیر نے نئے بورڈ کا اعلان کرنا تھا جبکہ آٹھ ماہ گزر گئے ہیں نہ تو چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ کی تعیناتی ہوسکی ہے اور نہ ہی نیا بورڈ بن سکا۔ پنجاب فلم سنسر بورڈ کو اب صرف سیکرٹری ہی چلا رہا ہے۔

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نئے چیئرمین اور نئے بورڈ ممبران کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوائی ہوئی ہے لیکن دو ماہ گزر گئے تاحال وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی سمری پر دستخط نہیں کئے۔فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورت حال رہی تو سنسر بورڈ کی اہمیت ختم ہوکر رہ جائے گی

Leave a reply