سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

کے الیکٹرک کے منتظمین اور ذمہ داران پر قتل کے مقدمات بھی درج کیے جائیں گے
sindh

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں شہریوں کے اچانک سے جاں بحق ہونے کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی انکوائری کی جا رہی ہے کہ آخر اموات کی کیا وجوہات ہیں، اگر انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ مرکزی وجہ ہے تو کے الیکٹرک پر ذمہ داری عائد کی جائے گی اور کے الیکٹرک کے منتظمین اور ذمہ داران پر قتل کے مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی تردید کرتے ہیں،وہ علاقے جہاں بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے وہاں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، لوڈشیڈنگ کا شیڈول کےالیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

عادل راجہ، صابر شاکر سمیت 6 یوٹیوبرز اور صحافیوں کی جائیدادیں ضبط اور شناختی کارڈ …

خیال رہے کہ کراچی میں اس ہفتے گرمی کا پارہ 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا جبکہ اس کی شدت 52 سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی،بیشتر علاقوں میں بجلی 12 سے 14 گھنٹے اور پانی کئی دن سے غائب ہےہیٹ اسٹروک سے درجنوں ہلاکتیں ہوئیں جس کا ریکارڈ میت خانوں میں بھی موجود ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت، کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ سمیت متعلقہ اداروں نے شہر میں بنیادی سہولتوں کی بلا تعطل فراہمی یقینی نہ بنائی تو صورتحال قابو سے باہر ہوجائے گی۔

پاکستان ریلوے کا 7 سال بعد آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا منگل کو دادو میں 48، سبی، لسبیلہ، خیرپور میں 47، روہڑی، نور پور تھل، موئن جو دڑو، لاڑکانہ، چھور، بہاول پور میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا سرگودھا، ساہیوال، سکھر میں 45، جہلم میں 44، لاہور، ملتان، ڈیرا غازی خان، فیصل آباد، اٹک، حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹھی، ڈیرا اسماعیل خان میں 43، اسلام آباد، بنوں میں 42، کراچی، پشاور میں 41 اور کوئٹہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے،کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش کا امکان ہے جبکہ کل سے ملک بھر میں یکم جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

وفاقی عدالتوں نے اپوزیشن کی درخواست پر جو بائیڈن کے منصوبوں کو روک دیا

Comments are closed.