وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے ہوں۔
باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مذاکرات جاری ہیں۔
او آئی سی اجلاس کا مقصد افغانستان کی سنگین صورتحال پرغور کرنا ہے ،وزیر خارجہ
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے ہوں گے ہماری بھی کوشش ہے کہ پنجاب میں ای وی ایم کے ذریعے شفاف انتخابات ہوں پنجاب میں تاریخی بلدیاتی نظام ہم لا رہے ہیں جبکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ عوام اپنے نمائندے براہ راست منتخب کرنے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر ڈسٹرکٹ کے اندر گیارہ شہروں کے مئیرز براہ راست عوام منتخب کریں گے تین ہزار چار سو چونسٹھ دیہاتوں میں ویلج کونسلز قائم ہوں گی میٹرو پولیٹن کونسل میں واسا، پارکنگ، ایل ڈبلیو ایم سی مئیر کے ماتحت ہوں گے ضلع کی سطح پر پانچ اتھارٹیز بھی ڈسٹرکٹ سربراہ کے ماتحت ہوں گی، ضلعی کابینہ میں خواتین اور ٹیکنوکریٹس بھی ہوں گے
وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ لارڈ میئر کے لئے پارٹی نے کسی کا نام طے نہیں کیا، نام کے لیے غور جاری ہے ای وی ایم پر شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے، ہمارا ایکٹ اور آرڈیننس ماضی سے مختلف ہے۔
اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی قوانین کے حوالے سے قانون سازی ہورہی ہے، یہ صوبے پنجاب کے لئے ایک تاریخی قانون ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے خود عوام کے مسائل حل کریں گے، لوکل گورنمنٹ میں تاجر طبقے کو بھی خصوصی جگہ دے رہے ہیں، لوکل گورنمنٹ میں معاشرے کے ہر طبقے کا نمائندہ لیا گیا ہے۔