ای ووٹنگ کا کن کے لیے استعمال کیا جانا ہے، اپوزیشن کیوں شور مچا رہی ، فواد چوہدری نے بتادیا

0
100

ای ووٹنگ کا کن کے لیے استعمال کیا جانا ہے، اپوزیشن کیوں شور مچا رہی ، فواد چوہدری نے بتادیا

باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر پورے ملک کو نقصان ہو سکتا ہے،وفاقی کابینہ نے 2آرڈیننس منظور کیے ہیں، بریگیڈیئرریٹائرڈ عتیق کو ہیوی مکینیکل کمپلیکس کا ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی،آئی پی پیز کو بقایاجات کی مد میں 40فیصد ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

فود چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات مستحکم بنانے کیلئے سپریم کوآرڈی نیشن کمیٹی فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . انتخابی اصلاحات کے 49میں سے 40نکات پر اپوزیشن جماعتوں نے خود اتفاق کیا تھا.وفاقی کابینہ اور اعلیٰ سطح پر تحریک انصاف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے . گزشتہ حکومتوں کو 6ماہ نہ گزرتے بدعنوانی کے الزامات لگنا شروع ہو جاتے تھے،

ان کا کہنا تھا اپنے داخلی معاملات میں یورپی یونین کی کسی قرارداد کو اہمیت نہیں دیتے،ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہے، انتخابی اصلاحات کا دوسرا حصہ ای ووٹنگ ہے، ای ووٹنگ بنیادی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ہے، ہم چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے، کابینہ نے 2 آرڈیننس کی منظوری دی، الیکشن کمیشن ای وی ایم مشین استعمال کرسکے گا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست کے خاتمے کا وقت قریب ہے، ہمارے اوپر نابالغ لیڈر شپ مسلط ہے، جسے پارلیمان کے کردار کا علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں وراثتی سرٹیفکیٹ لینے کیلئے مدت لگ جاتی تھی، اب وراثتی سرٹیفکیٹ لینے کیلئے عدالت نہیں جانا پڑتا، اب نادرا فیملی ٹری دیکھ کر وراثتی سرٹیفکیٹ جاری کر دیتا ہے،

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی رعایت دی گئی ہے، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا، 65 سال سے زائد مرد قیدی اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں کو سزاؤں میں رعایت دی جائیگی.

Leave a reply