ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

صرف مخصوص وکلا اور صحافیوں کو اندر داخلے کی کی اجازت ہوگی
0
60
ihc

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔

باغی ٹی وی: اپیلوں کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب کریں گے کمرہ عدالت میں رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے جانے والے انٹری کارڈ پر داخلے کی اجازت ہوگی، سماعت کے دوران صرف مخصوص وکلا اور صحافیوں کو اندر داخلے کی کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 اکتوبر کو نواز شریف کی جانب سے دائر درخواستوں پر ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلیں بحال کی تھیں، اپیلوں کی بحالی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں 23 اکتوبر کو نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کے بعد دائر کی گئی تھیں،گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف مری پہنچ گئے تھے،جہاں انہوں نے لیگی ٹیم کے ساتھ مشاورت کی، آج نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں گے ،نوازشریف کے ہمراہ سینیئرلیگی رہنما بھی پیشی پر اسلام آباد جائیں گے۔

Leave a reply