سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا موجودہ حالات سے لاتعلقی کا اظہار

0
77
saqib nisar

لندن: پاکستان کے سابق چیف جسٹس، جسٹس (ر) ثاقب نثار نے پاکستان کے موجودہ حالات سے کسی قسم کا تعلق ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے حوالے سے جو من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ثاقب نثار نے ان افواہوں کی بھی تردید کی ہے جو ان کی گرفتاری کے حوالے سے گردش کر رہی تھیں۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی طے شدہ مصروفیات کے تحت 7 اگست کو لندن پہنچے تھے اور ہر سال تین ہفتے ملک سے باہر گزارتے ہیں۔ ان کے اس دورے کا پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ثاقب نثار نے کہا کہ وہ لندن کے بعد اسکاٹ لینڈ اور ناروے بھی جائیں گے اور دو ہفتوں بعد وطن واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد صرف اپنی سالانہ چھٹیوں کا لطف اٹھانا ہے اور وہ پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کر رہے۔ ثاقب نثار نے کہا کہ ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں سراسر غلط ہیں اور عوام کو ان پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔یہ بیان ان افواہوں کے پس منظر میں سامنے آیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی گرفتاری کا امکان ہے، خاص طور پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری کے بعد سے ایسی افواہیں مزید شدت اختیار کر گئی تھیں۔

Leave a reply