نواز شریف سخت بیمار،وائٹ سیلز کچھ کم پڑگئے ،

لاہور: سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے بارے میں معلوم ہواہےکہ وہ بہت ہی سخت بیمار ہوگئے ہیں ، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہو گئی۔ فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال میں داخل ہونے کی سفارش کی ہے۔

بیٹری سے چلنے والیں بسیں اور فواد چوہدری

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف میں پلیٹ لیٹس سیل کی کمی پائی گئی ہے۔لیکن اتنے کم نہیں کہ جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ہو

حکومتی اصلاحات نامنظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو خطرناک علامات کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‎سرکاری رپورٹس میں سنگین خطرات کی واضح نشاندہی کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کرنا حکومتی بے حسی اور بدترین سیاسی انتقام پہ مبنی پالیسی ہے۔

72 گھنٹوں میں 1لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول

ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نوازشریف کی جان سے کھیلا جارہا ہے، خدانخواستہ کچھ ہوا تو وزیراعظم عمران نیازی کو قاتل ٹھہرائیں گے، عوام کے حق کے لئے لڑنے والے قائد کی خاطر ہر خطرے سے ٹکراجائیں گے، جیل مینوئل پر عمل نہ کر کے کم ظرف حکمران لاقانونیت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں بعض صارفین کا کہنا ہےکہ اس وقت ہر تیسرا پاکستانی وائٹ سیلز کی کمی کا شکار ہے ، جبکہ بعض صارفین کہتے ہیں کہ نواز شریف کے وائٹ سیلز کا کم ہونا جہاں نواز شریف کی جان کے لیے خطرناک ہے وہاں جمہوریت کے لیے بھی خطرناک ہے

Comments are closed.