امتحانات کے خلاف احتجاج کرنیوالے طلبا فیض آباد سے گرفتار

امتحانات کے خلاف احتجاج کرنیوالے طلبا فیض آباد سے گرفتار

امتحانات کے خلاف فیض آباد میں اسکول اور کالجز کے طلبہ نے احتجاج کیا

مظاہرہ کرنے والے 10 سے زائد طلبہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار اسٹوڈنٹس کو تھانہ آئی نائن منتقل کردیا گیا،احتجاج کرنے والے طلبا کا مطالبہ ہے کہ ،ہم سے آن لائن امتحانات لیے جائیں،

حکومت نے امتحانات کا اعلان کر رکھا ہے جس کے خلاف طلبا نے آج فیض آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا . طلبا احتجاج کے لئے آئے تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے طلبا نے رد عمل میں کہا کہ امتحانات کے خلاف فیض آباد میں اسکول اور کالجز کے طلبہ کا احتجاج مظاہرہ کرنے والے 10 سے زائد طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں یہ لوگ۔ آج کا احتجاجی دھرنا لازمی ہوگا۔

ایک اور طالب علم کا کہنا تھا کہ کامیابی تبھی ملے گی جب تک آپ گھروں سے باہر نہی نکلتے۔ فیض آباد احتجاج

https://twitter.com/ShampiiJutt/status/1407953717442252801

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ حکومت کو بتا تے چلیں کہ اگر آج فیض آباد کے احتجاج میں طلباء پر لاٹھی چارج کیا گیا یا کسی لیڈر کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں دمادم مست قلندر ہو گا

https://twitter.com/Abdulla04952503/status/1407950952154419206

قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ امتحانات نہ ہوں، تنقید کرنے والے اپنی پارٹی سے مشاورت کر لیا کریں، اگر امتحان نہیں ہوں گے تو بہت نقصان ہوگا، 10 جولائی کے بعد ہر حال میں امتحانات ہوں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 100 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں۔ گزشتہ حکومت نے جامعات کے ترقیاتی کاموں پر 18 ارب روپے خرچ کیے جبکہ ہماری حکومت 25 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے طویل بندش کے بعد کھل گئے ہیں، اس سال حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امتحان کے بغیر کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن پڑھائی ہوئی تو امتحان بھی آن لائن لیا جائے ،اس ضمن میں طلبا نے احتجاج بھی کیا، تا ہم حکومت کی جانب سے آن لائن امتحان کو مسترد کر دیا گیا ہے

دوسری جانب آئے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امتحان کیسنل کرو کے ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں تا ہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اسوقت طلبا کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں جب یہ کہتے ہیں کہ اس سال امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کیا جائے گا

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

Comments are closed.