امتحانات، این سی او سی ہوش کے ناخن لے، مبشر لقمان طلبا کے حق میں میدان میں آ گئے

0
28

امتحانات، این سی او سی ہوش کے ناخن لے، مبشر لقمان طلبا کے حق میں میدان میں آ گئے

کراچی میں کیمبرج امتحانات جاری ہیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے امتحانی ہال اور ایس او پیز سے متعلق تصاویر شیئر کردیں کراچی میں آج طلبا جنرل انگریزی کا پرچہ دے رہے ہیں ا ایس او پیز کے تحت او اور اے لیولز کے امتحانات لیے جائیں گے ،وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جوطلبہ، والدین ابھی مطمئن نہیں وہ اکتوبر، نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں،اکتوبر، نومبر میں امتحانات کے لیے کوئی اضافی اخراجات نہیں لیے جائیں گے،کچھ لوگ سستی شہرت کے لیے جعلی تصاویرشیئرکررہے ہیں جعلی تصاویر شیئر کرنے والے طلبا کے خیرخوا ہ نہیں ہیں

اے لیول میں 35ہزار ، او لیول میں 55ہزار طلبہ امتحان دیں گے دوسرے مرحلے میں او لیول امتحانات 10 مئی سے11جون تک جاری رہیں گے امیدواروں کے لیے23 امتحانی مراکز کراچی میں قائم کیے گئے ہیں 11امتحانی مراکز اسلام آباد اور راولپنڈی میں قائم کیے گئے ہیں 5امتحانی مراکز پشاور اور ایک بلوچستان کوئٹہ میں قائم کیا گیا امتحانی مراکز پر ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہےحکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی،

دوسری جانب سینئر صحافی و اینکرپرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی ہے جس میں طلبا امتحان کے لئے بیٹھے ہیں ،مبشر لقمان نے این سی او سی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ پچاس بچے ہیں، این سی او سی کیوں ہوش کے ناخن نہیں لیتا، مبشر لقمان کی ٹویٹ کے جواب میںً ایک صارف کا کہنا تھا کہ صرف ایک داخلی راستہ بنایا گیا ہے اور دو فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ہے

امتحانات کے حوالہ سے حکومت کی ایسی پالیسی سامنے آئی ہے جس سے والدین بھی پریشان ہیں، ایک طرف سب کچھ بند کیا جا رہا ہے، دوسری جانب امتحان اور وہاں بھی ایس اوپیز پر عمل نہین کیا جا رہا ہے ،کیا حکومت چاہتی ہے وہ معصوم بچوں کو وبائی بیماری سے دوچار کرے جب اسمبلی اس صورتحال کی وجہ سے سیشن منسوخ کررہی ہے تو بچوں کو بند ہال میں بیٹھنے پر کیوں مجبور کررہے ہیں !! جہاں موجودہ حالات میں شادیوں کا انعقاد جرم ہے،شادی ہالز بند ہیں وہاں امتحانات کیسے صحیح ہو گئے ،طلبا کا بھی کہنا ہے کہ آن لائن امتحان لے لیا جائے یا پھر لیٹ کیا جائے کیونکہ کرونا وبا اسوقت ملک میں شدت سے پھیل رہی ہے، ہماری زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلا جائے

Leave a reply