fbpx

ایس پی انوسٹی گیشن کے اعزاز میں شاندار تقریب

خانیوال سے ٹرانسفر ہونے والے ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمن کے اعزاز میں بہترین الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی ڈسٹرکٹ پویس آفیسر محمد علی وسیم اور ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمداکرام ملک‘ایس ڈی پی ا وزصدر سرکل خانیوال ملک اعجاز‘سرکل میاں چنوں راؤطار ق‘سرکل جہانیاں غلام مرتضیٰ سیال‘ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی اور انسپکٹر مہر سعید موجود تھے۔اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے ٹرانسفر ہونے والےحافظ عطاءالرحمن کی خانیوال میں بطور ایس پی انوسٹی گیشن گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور مظلوم شہریوں کی دادرسی اور سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوشا ں رہے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نےکہاکہ ایس پی انوسٹی گشین حافظ عطاء الرحمن ایک بہترین پولیس آفیسرہیں اور محکمہ پولیس کا سرمایہ ہیں ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہیگی۔

ٹرانسفرہونیوالے ایس پی حافظ عطاء الرحمن نے ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہاکہ خانیوال میں ان کی ملازمت کا دورانیہ ان کے باعث فخر ہے خانیوال پولیس اور عوام کی طرف سے ملنے والا احترام اور محبت لیے رخصت ہورہا ہے۔بعد ازاں ڈی پی او محمدعلی وسیم‘ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے ٹرانسفر ہونیوالے ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمن کی محکمہ پولیس کے لیے پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے الوداعی شیلڈز پیش کیں اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.