fbpx

محکمہ ایکسائزاسلام آباد قومی ترقی میں پیش پیش:ایسا کام کردکھایا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے

اسلام آباد:: محکمہ ایکسائزاسلام آباد قومی ترقی میں پیش پیش:ایسا کام کردکھایا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق محکمہ ایکسائزاسلام آباد قومی ترقی میں پیش پیش نظر آئی۔

بلال اعظم ڈاٸریکٹر ایکسائز کا کہنا تھا کہ محکمہ کودیا گیا ہدف پانچ ارب 80کروڑ روپے تھا۔ جس پر اچھے ریفارمز اور عوام کے لئے سہولت دے کر محکمہ ایکسائز نے آٹھ ارب روپے جمع کرلیے ۔اس حوالے سے ڈائریکٹرایکسائز ،بلال اعظم کا کہنا ہے کہ ادارے میں اصلاحات اور بائیومیٹرک تصدیق کامیابی کا اہم زینہ بنی ،

ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ سے زیادہ ریوینو اکٹھا کرنے میں کورونا کے باعث آن لائن رجسٹریشن اور ٹرانسفر پراسس بھی ریوینو ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوا ،

بلال اعظم کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز نے پرائیویٹ کمپنیز اور بڑے ہوٹلز سے بیڈ ٹیکس اکٹھا کیا جس کی وجہ سے ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے مدد ملی۔عوام کو گھر کی دہلیز پر رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولیات دینےپر ٹیکس میں اظافہ کی وجہ بنی۔ بلال اعظم ڈاٸریکٹر ایکساٸز