fbpx

نوازشریف کووضاحت پیش کریں یا پھراپنا راستہ الگ کرلیں:پی پی اوراے این پی کودھمکی

اسلام آباد :نوازشریف کووضاحت پیش کریں یا پھراپنا راستہ الگ کرلیں:پی پی اوراے این پی کودھمکی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ن لیگی قیادت نے نوازشریف کی طرف سے سخت پیغآم کے بعد پیپلزپارٹی اور اے این پی کو دھمکی دے بھیجی ہے،

ذرائع کے مطابق اس دھمکی آمیزشوکازنوٹس میں پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سیئرنائب صدر ن لیگ شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر ہوا۔

پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کی صدارت شاہد خاقان عباسی کی۔ پی ڈی ایم اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی 8 جماعتوں کے رہنماوَں نے مشاورت کی۔

8 جماعتوں نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس دینے پر اتفاق کیا۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی منظوری سے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.