ترجمان پی آئی اے کی جانب سے انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو پر وضاحت آگئی

0
35
ترجمان-پی-آئی-اے-کی-جانب-سے-انٹرنیٹ-پر-وائرل-ویڈیو-پر-وضاحت-آگئی #Baaghi

کراچی :پی آئی اے ترجمان کی جانب سے انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو پر وضاحت آگئی ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ مذکورہ ویڈیو جون 2018 کی ہے جس پر سپریم کورٹ نے سو موٹو نوٹس بھی لیا تھا

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خاں کہتے ہیں کہ رواں سال پی آئی اے نے سکردو اور گلگت کی پروازوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے کئی گنا اضافہ کیا ہے

ترجمان کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کے روز سکردو کیلئے 4 پروازیں آپریٹ ہوئیں جو تمام وقت پر پہنچیں ،ان کا مزید کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے پالیسی کے تحت تمام وی آئی پی پروٹوکول کا خاتمہ کردیا ہے

ترجمان پی آئی اے کہتے ہیں‌ کہ پرانی ویڈیو کو دوبارہ جاری کرنا کا مقصد پی آئی اے کی ساکھ کو مجروح کرنا اور سیاحت کے فروغ کو نقصان پہنچانا ہے

Leave a reply