کوئٹہ میں دھماکہ،ایک جاں بحق، 6 افراد زخمی

کوئٹہ (باغی ٹی وی رپورٹ): کوئٹہ کے لیاقت بازار کے قریب ایک دکان میں دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور اس سے ہونے والے نقصان کا تعین کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق، لیاقت بازار کے قریب مارکیٹ میں ہونے والے اس دھماکے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ لیاقت بازار دھماکہ کے 06 زخمی سول ہسپتال / ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں زخمی میں محمد ولد عظیم ،زین اللہ ولد حاجی امان اللہ،حبیب الرحمن ولد میر حاجی ،ساگر ولد گووند،یوسف مسیح ولد نذیر مسیح،شبیر ولد محمد ہاشم شامل ہیں جاں بحق ہونے والے کی شناخت عرفان اللہ ولد حاجی امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں داخلے اور نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور وہ دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Leave a reply