ترکیہ میں دھماکہ:صدرمملکت اور وزیراعظم کی طرف سےدہشت گردی کی شدید مذمت

0
30
pm and sadar

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمیں واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بچوں سمیت واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، پاکستان ترکیہ کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ہرطرح کی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔

دوسری جانب صدر عارف علوی نے ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی تمام دُنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے، ترکیہ کی حکومت اور عوام کےساتھ دہشت گردی کے اِس واقعے کےخلاف کھڑے ہیں۔

انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور ورثا کے لیے صبر کی دعا کی اور کہا ہک دکھ کی اِس گھڑی میں ترکیہ کی عوام کے ساتھ ہیں۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی ترکی میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ ترکیہ کے استقلال ایونیو میں زور دار بم دھماکا ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول کے علاقے استقلال ایونیو میں زورد دار دھماکا ہوا۔ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں کافی تعداد میں راہگیر موجود تھے اور یہ مصروف ترین علاقہ ہے۔

ترک صدر طیب اردوان نے دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق اور 53 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک بم دھماکا تھا۔ بم دھماکے ذمہ داروں کو سخت سزائیں دیں گے۔

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

Leave a reply