
کوئٹہ :رات گئے بلوچستان سے غمگین کردینے والی خبرآگئی: سرینا ہوٹل کے اندر دھماکہ :3 افرا دجاںبحق،متعدد زخمی ،اطلاعات کے مطابق رات گئے کوئٹہ کے سرینا ہوٹل کے اندردھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابھی تک 3افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاعات ہیں اورزخمی بھی بہت زیادہ بتائے جارہےہیں،
کوئٹہ سے آمادہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے شہر میں بائیو اسٹار سرینا ہوٹل کے پارکنگ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 3جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے،
ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ دارالحکومت کوئٹہ کے مصروف علاقے میں ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے سرینا چوک میں ہوا جس کے باعث کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔
دوسری طرف مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرینا ہوٹل کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں میں آگ لگنے کے باعث ریسکیو عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کیلئے روانہ ہوگئیں۔ زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ سیکورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دھماکہ نجی ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔