ایکسپو سینٹر کراچی میں ایک اور ویکسی نیشن ہال کا افتتاح کر دیا گیا

0
23

وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ماس ویکسی نیشن ایکسپو سینٹر کے ایک اور ہال، ہال نمبر 3 کا افتتاح کر دیا۔انتظامیہ کے مطابق مذکورہ ماس ویکسی نیشن سینٹر میں 41 کیوبیکلز بنائے گئے ہیں۔وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق سندھ میں ویکسی نیشن کا عمل 3 فروری سے شروع کیا گیا، اب تک 13 لاکھ افراد کو ویکسین لگا چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تقریبا 90 فیصد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے، کراچی میں اب تک 8 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔ترجمان وزیرِاعلی سندھ نے بتایا کہ سندھ میں 380 کووڈ ویکسی نیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں، ان 380 سینٹرز میں سے 115 ویکسی نیشن سینٹرز کراچی میں ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں روزانہ 2 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی گنجائش ہے، جبکہ کراچی میں روزانہ 1 لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن کی گنجائش ہے۔ترجمان وزیرِاعلی سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر ہال نمبر 4 گزشتہ ماہ (9 مئی 2021) سے متحرک ہے، جہاں 2 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے، جبکہ وہاں روزانہ 30 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کی گنجائش ہے۔

Leave a reply