20 سالہ عبدالرحمان نے ایکسپو قرنطینہ سے فون پر بتایا کہ سانس میں مسئلہ، لیکن آکسیجن نہیں دے رہے، صبح اطلاع ملی کہ آپکا بیٹا فوت ہوگیا ہے

0
87

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک شہری نے کہا ہے کہ بیس سالہ عبدالرحمان نے ایکسپو قرنطینہ سے فون پر بتایا کہ سانس میں مسئلہ ہے لیکن آکسیجن نہیں دے رہے، صبح اطلاع ملی کہ آپکا بیٹا فوت ہوگیا ہے

ایک شہری کا کہنا تھا کہ بیس سالہ عبدالرحمٰن میرا بھانجا ہے۔ چند دن پہلے اسے کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ علامات کی شدت چونکہ کم تھی اس لیے اسے گھر میں سوشل آئسولیشن کا کہا گیا۔ کل رات اسے آکسیجن کی کمی محسوس ہونے لگی تو وہ تقریباً رات دس بجے ایکسپو سینٹر لاہور (جسے قرنطینیہ ڈکلئیر کیا گیا ہے) آکسیجن لینے گیا۔

شہری کا کہنا تھا کہ رات ایکسپو سینٹر والوں نے گھر والوں کو واپس بھیج دیا کہ ہم خود اس کا خیال رکھ لیں گے اور صبح آپ اسے واپس گھر لے جاسکتے ہیں۔ رات تین بجے تک بچے کی حالت ٹھیک تھی۔ پھر آدھی رات بچے کا گھر والوں کو میسج آیا کہ اسے سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے اور میڈیکل عملہ اسے آکسیجن نہیں لگا رہا۔ ایکسپو سینٹر کی انتظامیہ نے گھر والوں کو کسی بھی قسم کی اطلاع دیے بغیر میو ہسپتال منتقل کر دیا اور صبح گھر والوں کو بچے کی وفات کی اطلاع دی گئی۔

وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

یہ بچہ انتہائی ہونہار اور پورے خاندان کا کفیل تھا۔ ہم متعلقہ طبی عملہ کے خلاف محکمانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں جن کی غفلت اور بے حسی نے والدین سے ان کا جوان بیٹا چھین لیا۔ گو کہ جوان بیٹے کے غمزدہ والدین کے زخموں کا مداوا ناممکن ہے لیکن ایسے بے حس اور انسان دشمن طبی عملے کے خلاف ضرور ایکشن لیا جانا چاہئیے تاکہ کسی اور کا عبدالرحمٰن ان جانوروں کی درندگی اور بےحسی کی بھینٹ چڑھنے سے بچ سکے۔

پاکستان میں ‌کرونا کی سپیڈ مزید تیز، ایک دن میں 4 ہزار کے قریب نئے مریض، 78 اموات

Leave a reply