لیہ میں پاک فوج سے اظہار یک جہتی کیلئے تقریب منعقد کی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیہ ضلعی انتظامیہ اور تمام محکمہ جات کے زیراہتمام بی زیڈیوکیمپس لیہ میں پاک فوج سے اظہار یک جہتی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قدسیہ ناز نے کی۔تقریب میں ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم ،سی ای او صحت ڈاکٹرامیرعبداللہ سامٹیہ،سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا،ڈی ایچ او ڈاکٹرمزمل کریم،ڈی ڈی زراعت غلام یاسین واندر،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتا ق حسین ،ڈی ای او تعلیم توکل حسین، ڈسٹرکٹ آفیسر ماری سٹوپس نویدظفر سمراء ،اساتذہ،طلباء اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں وطن عزیز کی حفاظت اورپاکستان کے اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے پاک فوج بے مثال اور مثبت کردار ادا کررہی ہے ۔مقررین نے کہاکہ پاک فوج نے ملکی دفاع کیلئے جو قربانیاں دیں اور قدرتی آفات میں بھی عوام کی فلاح کیلئے ہماری فوج نے جو خدمات انجا م دیں وہ رہتی دنیا تک یاد رہیں گی ۔مقررین نے مزید کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اُن کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔تقریب میں تقاریر،ملی نغموں،ٹیبلوز اور خاکوں کے ذریعے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر واک کا بھی اہتمام کیاگیا۔ ۔تقریب کی میزبانی کے فرائض پروفیسر امین اللہ قاضی نے انجام دیے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved