ایکسپریس وے پر صرف پنکچر لگائے ہیں یہ کوئی ٹائر نہیں کہ ٹھیک ہوگا،پشاور ہائیکورٹ کے ریمارکس

0
55
peshawar hihcourt

ایکسپریس وے پر صرف پنکچر لگائے ہیں یہ کوئی ٹائر نہیں ہے کہ ٹھیک ہوگا،پشاور ہائیکورٹ کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سوات ایکسپریس وے اور موٹروے پرجگہ جگہ روڈ خرابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

چیئرمین موٹروے نے عدالت میں کہا کہ موٹروے پر جہاں خرابی تھی ان کو ٹھیک کیا ہے،جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر ایسے ہی کوالٹی کام کو یقینی بنائے، ٹیکس کا پیسہ صحیح لگانا چاہیے،جسٹس قیصر رشید نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے استفسار کیا کہ سوات ایکسپریس وے پر کام کا کیا ہوا؟ آپ غلط بیانی کررہے ہیں،سوات ایکسپریس وے کوئی کام نہیں ہوا،

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ جس سپاٹ کی نشاندہی ہوئی ہوئی تھی ان کو ٹھیک کیا اب بھی کام جاری ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس وے پر صرف پنکچر لگائے ہیں یہ کوئی ٹائر نہیں ہے کہ ٹھیک ہوگا،

جسٹس قیصر رشید کا کہنا تھا کہ ایکسپریس وے پر حادثات ہورہے ہیں،گزشتہ روز بھی کوئی جاں بحق ہوا،ایکسپریس پر غیر تسلی بخش کام کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں،

عدالت نے چیئرمین موٹروے اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سوات ایکسپریس وے کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،پشاور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی

Leave a reply