6 ماہ کو 3 سال ہی سمجھیں، ضروری قانون سازی کرلیں گے، شیخ رشید

0
29

اسلام آباد:6 ماہ کو 3 سال ہی سمجھیں، ضروری قانون سازی کرلیں گے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ توسیع کے معاملے میں آرمی چیف کی غلطی نہیں، حکومت نے کاغذات پورے نہیں کیے تھے۔

آئس نشےمیں دھت شخص نےماں اوربیوی کوقتل کردیا،باقی خاندان شدید زخمی

ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں‌توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کسی نے ماضی میں آرمی چیف کی توسیع کو چیلنج نہیں کیا، اس لیے کوتاہیاں ہوئیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف مزید تین سال پورے کریں گے، 6 ماہ کو 3 سال ہی سمجھیں ہم ضروری قانون سازی کرلیں گے۔

آرمی چیف کی2023 تک توسیع،عمران خان 2028 تک وزیراعظم پکے، کامران خان کی پشین گوئی

سیاسی نجومی اور وفاقی وزیر شیخ‌رشید نے کہا کہ کہہ سکتا ہوں کہ اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) آن بورڈ ہے، ن لیگ کیوں ووٹ نہیں دے گی، یہ ہاتھ جوڑ کر ووٹ دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ فیصلہ کچھ اور آتا تو اس کیلئے بھی تیار تھے، اس معاملے میں کوتاہی کے ذمے دار افسران ہیں، فروغ نسیم پر ملبہ ڈالنا سراسر غلط ہے۔

ٹویٹرکابہت بڑااعلان،جونہیں کرے گادھیان،ہوگاپریشان

Leave a reply