فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچر کو ختم کرنے کا اعلان
کیلیفورنیا: دنیا بھر میں معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے لائیو شاپنگ فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے-
باغی ٹی وی :ٹیکنالوجی کی خبروں سے متعلق ویب سائٹ ٹیک کرنچ کےمطابق فیس بک کی جانب سےایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارفین یکم اکتوبر سے پلیٹ فارم پر کسی بھی طرح کے نئے یا شیڈول لائیو شاپنگ ایونٹس کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔
سعودی عرب کا یوٹیوب سے غیراخلاقی اشتہارات ہٹانے کا مطالبہ
کمپنی کا کہنا تھا کہ اقدام کا مقصد اپنی توجہ Reels کی جانب منتقل کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد فیس بک لائیو کو، لائیو ایونٹس نشریات کے لیے بدستور استعمال کیا جا سکے گا، مگر صارفین یہاں اپنی پروڈکٹ پلے لسٹ نہیں بنا سکیں گے یا پھر اپنی فیس بک لائیو ویڈیوز میں پروڈکٹس کو ٹیگ نہیں کر سکیں گے۔
گوگل نے پاکستان میں زلزلے کی خبر دینے والا الرٹ سسٹم متعارف کرا دیا
2 برس قبل متعارف کرایا گیا فیس بک لائیو اسٹریم وڈیو فیچر تخلیق کاروں اوربرانڈز کو اپنی اشیا کی فروخت اورصارفین سے براہ راست روابط کےلیے ڈیزائن کیا گیا تھا تاہم صارفین کےرجحان اورمختصر دورانیے کی وڈیوز کی جانب بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر کمپنی فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پر اپنی توجہ ریلز پر فوکس کررہی ہے۔
اسنیپ چیٹ نے اپنا ویب ورژن جاری کردیا
لائیو اسٹریم شاپنگ ایشیا میں اور خاص طور پر چین میں تیزی سے مقبول ہوتی جا رہی ہے۔ تاہم، چونکہ فیس بک اور ٹِک ٹاک دونوں اپنے لائیو شاپنگ پلانز کو واپس لے رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ عام صارفین کی آگاہی اور لائیو شاپنگ کو اپنانا ایشیا سے باہر اب بھی کم ہے۔