فیس بک نےازخود دوستی کی درخواست بھیجے جانےکا مسئلہ حل کردیا

Picture taken on May 12, 2012 in Paris shows an illustration made with figurines set up in front of Facebook's homepage. Facebook, already assured of becoming one of the most valuable US firms when it goes public later this month, now must convince investors in the next two weeks that it is worth all the hype. Top executives at the world's leading social network have kicked off their all-important road show on Wall Street -- an intense marketing drive ahead of the company's expected trading launch on the tech-heavy Nasdaq on May 18. AFP PHOTO/JOEL SAGET (Photo by Joël SAGET / AFP) (Photo credit should read JOEL SAGET/AFP/Getty Images)
فیس بک نےازخود دوستی کی درخواست بھیجے جانےکا مسئلہ حل کردیا
میٹا کمپنی نے اپنی دنیا کی معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر بعض صارفین کی جانب سے گزشتہ دنوں کی جانے والی شکایات کا ازالہ کردیا ہے ، جن میں کہا گیا تھاکہ ہم نے جن افراد کی فیس بک پروفائل وزٹ کی ،ان کوہماری طرف سے ازخود فرینڈ ریکویسٹ چلی گئی ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پراس حوالے سے کئی ٹوئٹس بھی سامنے آئی تھیں، جس میں اسکرین شاٹس اورویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ان کے اکاؤنٹس سے ازخود ان اکاؤنٹس پرفرینڈ ریکویسٹ چلی گئی ہے، جنہیں انہوں نے حال ہی میں وزٹ کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان شکایات کے بعد میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خرابی پر معذرت خواہ ہے، کمپنی نے فوری طور پر اس خرابی کا نوٹس لیا اور اب اس خرابی کو ٹھیک کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فیس بک صارفین اس مسئلے کے سبب اپنی پرائیویسی سے متعلق فکر مند تھے،اصل میں یہ ایک بگ تھا ،اوربگ کی شکایت پاکستان ، بنگلا دیش، فلپائن اورسری لنکا کے صارفین نے دی تھی۔