فیس بک پر ہونیوالی لڑائی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

0
39
islamabad high court

فیس بک پر ہونیوالی لڑائی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے گروپس میں ہونے والی لڑائیوں کا معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملے پر ایف آئی اے پر اظہار برہمی کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ سائبر کرائم معاملے پر ایف آئی اے کے پاس تربیت یافتہ تفتیشی افسران کتنے ہیں؟ عدالت نے ایف آئی اے کی خاتون افسر سے سوال کیا کہ کیا آپکو سائبر کرائم سےمتعلق ٹریننگ بھی کروائی گئی ہے؟ایک مہینے میں آپ کو کیا سکھایا گیا ہوگا؟

ایف آئی اے تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ سائبرکرائمز قوانین سےمتعلق ہمیں بنیادی ٹریننگ دی گئی تھی،دو خواتین کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی،خواتین میں کورونا متاثرین کی بحالی کے نام پرتنظیم بنانے، اس میں فنڈزکے استعمال پرجھگڑا تھا،

عدالت نے کہا کہ عدالت کو مطمئن کریں کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لڑائیاں ایف آئی اے کا دائرہ اختیار بنتا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرہونے والی لڑائیوں پراگر ایف آئی اے کارروائی کرنے لگا تو پھر باقی کام تو رہ گئے،یہ تو مفاد عامہ کا سوال بھی ہے، ایف آئی اے ذاتی جھگڑوں میں پڑیگی تو اصل کام کون کرے گا؟ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی

Leave a reply