فیکٹری آتشزدگی،جاں بحق افراد کی تفصیلات آ گئیں، مالک بھی چل بسا

0
35

فیکٹری آتشزدگی،جاں بحق افراد کی تفصیلات آ گئیں، مالک بھی چل بسا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ امامیہ کالونی میں فیکٹری میں آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں فیکٹری مالک، 4 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس سے باڈی اسپرے کی فیکٹری آگ کا گولہ بن گئی، سلنڈر پھٹنے کے وقت فیکٹری میں مزدور کام کر رہے تھے، تپش سے کمزور چھت بھی گر گئی، جس سے اموات ہوئیں، فائر بریگیڈ نے آگ بجھا دی، ملبے میں دبی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔

فیکٹری میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ زاہد ولد فضل، 55 سالہ رشیدہ بی بی زوجہ زاہد، 9 سالہ موسی ولد نادر خان، 7 سالہ اریبہ ولد نادر خان، نوید، عابد ولد بوٹا عمر 45 سال فیکٹری مالک، 25 سالہ نامعلوم خاتون،12 سالہ نامعلوم جاں بحق ہو گئے جبکہ 30 سالہ زاہد ولد عبدالمجید اور جنید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزیر توانائی اختر ملک، صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان،صوبائی وزیر انسانی حقوق محبوب عالم کا امامیہ کالونی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی۔ اورزخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔واقعہ کی ہرپہلو سے تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کاتعین کیاجائے اور کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a reply