fbpx

فافن کے سابق عہدیدار نے کیا 2013 کے انتخابات میں گڑ بڑ کا انکشاف

سابق سیکٹری جنرل فافن سرور باری نے پریس بریفنگ دی ہے ،فافن کے سابق عہدیدار نے 2013 کے انتخابات میں گڑ بڑ کا انکشاف کیا ہے

سابق سیکٹری جنرل فافن سرور باری کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں بہت گڑبڑ ہوئی تھی فافن کے رہنما کے خلاف نشان دہی پر 14 مقدمات درج کر دیے گئے تھے،فافن کو میڈیا نے ہمیشہ اہمیت دی ملک بھر کے الیکشنز کا مشاہدہ کیا اور رپورٹ بنائیں ،2006 میں فافن بنایا ،پارلیمنٹ نے ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کام کیا 2017 میں الیکشن ایکٹ کی شق 94 اور 103 بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق منظور کیا تھا دسمبر 2021 میں الیکشن کمیشن نے ایک رپورٹ تیار کرنا تھی جو شروع ہی نہیں کی گئی الیکشن کمیشن نے کمٹمنٹ کی ہوئی ہے کہ مزید پائلٹ کرے گا اگر الیکشن کمیشن نے پائلٹ کیے ہوتے تو بہتر طریقہ سے قانون سازی ہو سکتی تھی ای وی ایم کے طور طریقہ کا مشاہدہ کرنا مشکل ہوگا ،انہوں نے انکشاف کیا کہ فافن کا نام استعمال کر کے مرضی کی رپورٹیں بنائی جاتی ہیں، جس کے خلاف مقدمہ درج ہوا وہ نجم سیٹھی سے معافی مانگ آیا،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انسانی عمل دخل تو محدود ہوگیا ہے، لیکن اہم سوال یہ ہے کہ ای وی ایم کی آبزرویشن کیسے ہوگی،کیوں کہ مشاہدہ کار تنظیموں کا مشاہدہ کرنے والا کوئی نہیں ہے، ان کا ڈیٹا کس بنیاد پر اور کتنا درست ہے، اسے کوئی چیک کرنے والا نہیں،ڈسکہ کا ضمنی الیکشن بدنام زمانہ تھا جس میں ہر حد پار کی گئی، فافن کی تنظیموں کو فنڈنگ ٹی ڈی ای اے کے ذریعے ہوتی ہے، ٹی ڈی ای اے نے الیکشن کمیشن افسران اور ان کی فیملی کے سفری اخراجات برداشت کیے، اس نے یہ اپنے بورڈ کی اجازت کے بغیر کیا، اس لیے مشاہدہ کاروں پر بھی مشاہدہ کار ہونے چاہیے،ٹی ڈی ای اے نے 2013 الیکشن کے فارم 14 الیکشن کمیشن سے لے کر بھرے،جہاں سے مشاہدہ کاروں کو فارم 14 نہیں ملے اس حلقے کا تجزیہ نہیں کرنا چاہیے تھا

سابق سیکٹری جنرل فافن سرور باری کا کہنا تھا کہ سال 2013 کے انتخابات میں کئی فارم 14 سادہ کاغذ پر تھے اور کئی پر گنتی ہی غلط تھی،ایاز صادق کے حلقے میں کئی پولنگ اسٹیشنز پر ٹرن آؤٹ سو فی صد سے زیادہ تھا،فافن کے رہنما نے نشان دہی کی تو ان کے خلاف 14 مقدمات درج کیے گئے، یہ ٹی ڈی ای اے کا کردار ہے۔دھاندلی جوڈیشل کمیشن نے ٹی ڈی ای اے کی متوازی گنتی کی بنیاد پر رپورٹ دی تھی، فافن کو ٹی ڈی ای اے سے الگ ہونا پڑے گا،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مشاہدہ کرنا ہمارا پہلا کام ہوگا،لوگوں کی ووٹ دینے کی آزادی کا بھی مشاہدہ کریں گے، دنیا میں صرف 23 ممالک میں ہی ووٹر اپنی مرضی سے ووٹ ڈال سکتا ہے،برطانیہ، جرمنی، امریکا، بھارت میں بھی اب ووٹر مرضی سے ووٹ نہیں ڈال سکتے، جب کہ ہر ووٹر کا اپنی مرضی سے ووٹ ڈالنا ہی فری الیکشن ہوتا ہے، ورنہ الیکشن شفاف نہیں ہوتابھارت کے سابق الیکشن کمشنر نے لکھا کہ ووٹر پر اثر انداز ہونے کے لیے 40 ہتھکنڈے استعمال ہوتے ہیں، بھارت میں مخالف امیدوار کے مضبوط حلقے میں لوگوں کو پیسے دے کر ووٹ نہ ڈالنے کا کہا جاتا ہے،بعض حلقوں میں ووٹ توڑنے کے لیے زیادہ امیدوار بھی کھڑے کیے جاتے ہیں،این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مردوں نے خواتین کے شناختی کارڈ چھین لیے تھے،ہم تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع ملنے کا بھی مشاہدہ کریں گے،پولنگ عملے کا معاشی و معاشرتی بیک گراؤنڈ بھی دیکھیں گے،ہر رکن اسمبلی کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی مرضی کے ٹیچر لگوائے جائیں، سیاسی جماعتوں میں ٹکٹ دینے کے عمل کا کبھی کسی نے مشاہدہ نہیں کیا، قانون سازی کے عمل پر 204 خاندانوں کی اجارہ داری ہے، الیکشن آبرویشن کے حوالے سے بھی ریفارمز کی ضرورت ہے، یہ سپریم کورٹ تھی جس نے اوورسیز پاکستانیوں کو 2017 میں ووٹ کا حق دینے کا حکم دیا تھا،

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ‏فافن کے سابق سربراہ سرور باری نے فافن کی مقامی ہوٹل میں حکومت مخالف کانفرنس کی فنڈنگ اورورکنگ کو لے کر سنگین الزامات عائد کئے ہیں،میں نے اکنامک افئرز ڈویژن اور FIA کو ہدایتی کی ہے کہ ان الزامات پر تحقیقات کریں اور قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے،