فحاشی کے اڈے سے پانچ لڑکیاں، سات لڑکے گرفتار

0
74
فحاشی کے اڈے سے پانچ لڑکیاں، سات لڑکے گرفتار

فحاشی کے اڈے سے پانچ لڑکیاں، سات لڑکے گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

پنجاب کے شہر گوجر خان میں پولیس نے کاروائی کی ہے اور فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر پانچ لڑکیاں، سات لڑکے گرفتار کر لیے ہیں ،گوجر خان پولیس نے فحاشی کے بدنام زمانہ اڈے پر چھاپہ مارا ہے، پولیس نے ڈہوک حیات علی میں فحاشی کے اڈے پر کاروائی کے دوران پانچ لڑکیاں اور نو لڑکے گرفتار کرلیے ایس ایچ او ملک نذیر احمد گھیبہ نے پولیس نفری کے ہمراہ ریڈ کیا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا اور ساڑھے سات ہزار رقم بھی برآمد کر لی

اہلیان علاقہ کے مطابق فحاشی کا یہ اڈہ کافی عرصے سے قائم تھا اسکے خلاف اہل علاقہ نے متعدد بار متعلقہ اداروں کو شکایات بھی کیں لیکن بااثر نائکہ کی وجہ سے کاروائی نہ ہو سکی شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک نذیر گھیبہ کو اس قبحہ خانے کے خلاف کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے

دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ وارث خان پولیس نے کاروائی کی ہے اور 2 منشیات فروش گرفتار کر کے 4کلو 400گرام چرس برآمد کر لی، ایس ایچ او وارث خاناور پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نصیرکے قبضہ سے 3810 گرام چرس جبکہ حسیب احمد کے قبضہ سے 590 گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے ایس ایچ او وارث خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چلان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

Leave a reply