ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل)سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار فیصل امین خان گنڈہ پورکا ریسکیو1122ڈیرہ اسماعیل خان آفس کا دورہ ،نوتعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122 اویس بابر نے سردار فیصل امین خان گنڈہ پورکا استقبال کیااور انہیں ریسکیوآفس کا دورہ کرایاجہاں ریسکیو1122کے عملہ اور ایمبولینسز،اور کنٹرول روم سے متعلق بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر بلدیات سردار فیصل امین خان گنڈہ پورنے ریسکیو1122ڈیرہ اسماعیل خان آفس کا دورہ کیاجہاںنوتعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122 اویس بابر نے ان کا استقبال کیااور انہیں ریسکیوآفس کا دورہ کرایا۔دورے کے دوران سابق وفاقی وزیرسردارفیصل امین خان گنڈہ پور کوریسکیو1122کے عملہ اور ایمبولینسز،اور کنٹرول روم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سابق وزیر بلدیات سردارفیصل امین خان گنڈہ پورنے کہا کہ ریسکیو1122ادارہ جہاں انسانی زندگیاں بچانے میں ہمیشہ سے قابل تعریف سروسز دی ہیں وہاں ہر ناگہانی آفات میں بھی فرنٹ لائن سولجرز بن کر عوام کی خدمت کی ہے۔سردارفیصل امین خان گنڈہ پور نے عوام کو پیغام دیا کہ بارہا اس بات پر آپ لوگوں سے اپیل کی گئی کہ ریسکیو1122کو فیک کالز نہ کیا کریں کیونکہ ہوسکتا ہے آپ کے مذاق کی قیمت کسی کی زندگی لے سکتی ہے کیونکہ جب آپ فیک کالز میں ریسکیوآپریٹرز کا وقت ضائع کر رہے ہوں گے اسی وقت عین ممکن ہے کہ کسی شخص کی ایمرجنسی کال آرہی ہو اور نہ ملنے پر کوئی نقصان ہو سکتا ہے۔سابق صوبائی وزیربلدیات سردارفیصل امین خان گنڈہ پور نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122 اویس بابر کی بہترین سروسز اور عملہ کی تعریف کی اور اپنی طرف سے ریسکیو1122کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved