صدر مملکت کی فیصل بینک کو فراڈ سے متاثرہ بزرگ شہری کو رقم واپس کرنے کی ہدایت

0
43

صدر ہاکستان کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیصل بینک کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ فراڈ سے متاثرہ بزرگ شہری کو جلد از جلد مکمل رقم واپس کرے.

صدر پاکستان نے فیصل بنک ہدایت کی کہ بینک فراڈ سے متاثرہ شہری کو 3لاکھ 88 ہزار کی جزوی ادائیگی کی بجائے 11لاکھ کی مکمل ادائیگی کی جائے.

صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف بزرگ شہری کی درخواست منظور کر لی

صدر پاکستان نے کہا کہ: بینک کی جانب سے جزوی ادائیگی ایک ثبوت ہے کہ بینک صارف کا پورا دعویٰ درست اور جائز ہے.

واضح رہے کہ: بزرگ شہری سردار ارشد محمود جلوانہ نے ایک نامعلوم کال کرنے والے شخص کو اپنا خفیہ بینکنگ ڈیٹا بتایا تھا جس کے بعد انہیں11 لاکھ روپے سے محروم ہونا پڑ گیا تھا.

تاہم بعدازاں صارف نے بینک میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد اسے 388,100 روپے واپس کر دیے گئے تھے لیکن شہری کی مسلسل کوششوں کے باوجود باقی رقم اسے واپس نہیں کی جا رہی تھی.


شہری نے بینکنگ محتسب سے رابطہ کیا جس نے بینک کی جانب سے جزوی ادائیگی کی بنیاد پر معاملہ نمٹا دیا تھا.

جس کے بعد شہری نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس درخواست دائر کی تھی

صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے احکامات کو مسترد کیا اور بزرگ شہری کی درخواست منظور کرکے مزکورہ بنک کو مکمل رقم ادا کرنے کی ہدایت کردی

Comments are closed.