فیصل ایدھی نے بھارت میں قید گونگے لڑکے کے اہلخانہ تلاش کرنے کی پھراپیل کردی

0
27

کراچی:فیصل ایدھی کی بھارت میں قید گونگے لڑکے کے اہلخانہ تلاش کرنے کی اپیل،اطلاعات کے مطابق فیصل ایدھی نے بھارت میں موجود گونگے و بہرے لڑکے کی وطن واپسی کے لیے مدد کی پھر اپیل کردی، مذکورہ لڑکا گونگوں بہروں کے ایک اسکول میں داخل ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بتایا کہ ایک لڑکا بھارت میں آٹھ یا نو نوبرس سے موجود ہے جوکہ پاکستان کے کسی پہاڑی علاقے کا رہائشی ہے، وہاں کی این جی اوز نے ہم سے رابطہ کیا ہے، وہ لڑکا گونگا بہرا ہے لیکن وہ پاکستانی کرنسی اور مختلف پاکستانی سیاست دانوں کی تصاویر بھی پہچانتا ہے، اشاروں کنایوں کی زبان میں اس نے بتایا ہے کہ اس کے تین بھائی اور تین بہنیں ہیں، ماں ہے اور باپ بھی ہیں اور باپ لنگڑا کر چلتا ہے۔

 

فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکا کئی گھنٹے پیدل چل کر غلطی سے بھٹک کر بارڈر کراس کرگیا، ایدھی فاؤنڈیشن نے اس کے اہل خانہ کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

فیصل ایدھی نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے اہل خانہ کی تلاش اور اس کی وطن واپسی کے لیے ایدھی فائونڈیشن کی مدد کریں۔

Leave a reply