محمد فیصل پاشا ا نٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی آرگنائزرنامزد

0
86

محمد فیصل پاشا ا نٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی آرگنائزرنامزد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان اورمرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضایڈووکیٹ نے انسانیت کی سربلندی کیلئے سرگرم ،ہردلعزیز سیاسی وسماجی شخصیت محمدفیصل پاشا کو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کامرکزی آرگنائزر نامزد کیا ہے ۔

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیف آرگنائزر اشفاق احمد کھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے منافرت اورتعصبات کیخلاف شہریوں میں شعوربیدار کرنے، مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کوفروغ اور بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے گرانقدرخدمات انجام دینے پر محمدفیصل پاشا کانام انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی آرگنائزر کیلئے تجویز کیا جبکہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودیہ کے صدر سرفرازخان نیازی دونوں نے اس منصب کیلئے محمدفیصل پاشا کوموزوں ترین انتخاب قراردیتے ہوئے ان کے نام کی بھرپور تائید کی اوران کی تقرری کوسراہا ۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے محمدفیصل پاشا کی تقرری کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی آرگنائزر محمدفیصل پاشا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بدترین بھارتی بربریت پرعالمی ضمیر کی مسلسل اورمجرمانہ خاموشی شرمناک ہے۔مقتدرقوتوں میں دم ہے توبھارت کوکشمیریوں کی نسل کشی سے روکنے اورکرفیوختم کرنے کیلئے اپناکرداراداکریں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بچے تعلیمی وتفریحی سرگرمیوں اورطبی سہولیات سے یکسر محروم ہیں۔دنیا بھر میں معمولی مفادات کیلئے انسانوں کے بنیادی حقوق روندے جبکہ ان کی راہوں میں نفرت کے کانٹے بچھائے جارہے ہیں،کسی شرپسند انسان کوامن اورانسانیت پرحملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں سمیت انسانوں کے بنیادی حقوق اورمذہبی آزادی کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ دنیا کی ہرقوم اپنے اپنے معاشرے سے شدت پسندی ختم کرنے کیلئے اپناکرداراداکرے ۔

Leave a reply