پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئے-
باغی ٹی وی: اداکار و میزبان فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بھئی جنریٹر یا ڈیزل والوں سے کوئی کانٹریکٹ ہی کرلو تاکہ ہمیں بجلی فراہم ہوسکے۔
اداکار نے اپنے علاقے کی لوڈشیڈنگ کے اوقات سے کے الیکٹرک کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک بجلی نہیں تھی اور پھر رات کے ایک بجے دوبارہ بجلی چلی گئی اور خدا جانے کہ کب بجلی واپس آئے گی۔
Bhaee @KElectricPk generator waloon sey ya diesel waloon sey koi contract karliya hey kal subha 8 am to 8pm aaj raat 1 am to God knows no electricity…yeah kiya horaha hey
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) September 13, 2020
آخر میں اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ آخر یہ سب کیا ہورہا ہے؟
فیصل قریشی کے اِس ٹوئٹ پر کے الیکٹرک کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے لکھا گیا کہ ہم نے آپ کی شکایت کا جواب آپ کو ڈی ایم یعنی ذاتی میسج میں دے دیا ہے۔
Responded in DM.
— KE (@KElectricPk) September 13, 2020
اداکار کے اس ٹوئٹ پر جہاں ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ جواب دیئے تو وہیں اداکار، میزبان و گلوکار فخر عالم بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔
پائین کی مسلہ ہے تسی کیوں تنگ کردے او فیصل پائین نوں۔۔۔
اک مینہ ہوگیا اے بجلی دا رونا دوندے ہوئے۔۔۔
😏
— PTI🇵🇰کــــــــنزہ ذیشـــــــــان (@Kinza_Zeshan) September 13, 2020
https://twitter.com/syedamuzammil4/status/1305025343972139010?s=20
Ye ap logo ki awaz na uthane ki saza h jo hum itne mehngi bijli use krte h. Aur wo bhi load shedding k sath… AMEER tou aram se bill bhartaa h Gareeb kha se pay kre.
— Azad Ali (@azadali2590) September 13, 2020
کس مضافاتی بستی میں رہتے ہو بھائی آپ
— kulsoom (@kul2471) September 13, 2020
ایسا تو موسی کالونی میں ہوتا ہے 😀
— Shujaat Ali (@itsshujaat) September 13, 2020
Faisal bhai Ap k yahan q itni Bijli gaib hoti hai?🤔
— PTI🇵🇰کــــــــنزہ ذیشـــــــــان (@Kinza_Zeshan) September 13, 2020
کیا ہے اتنے اچھے آئیڈیا خود ہی provide کر رہیں ہیں 🤨
آ جائے گی اور پھر کبھی نہیں جائے گئ انشااللہ 🤲🏻— Naila Mashhood (@NailaMashhood) September 13, 2020
https://twitter.com/YOUSUFHUSSAINI/status/1305031433359106048?s=20
woh check kr rahay hain aur bardasht kr skte hain aap ya solar lagwa rahay hain.
— Shah Fahad (@shahfahad89) September 13, 2020
K electric never knows
— Muhammad Shaheryar (@Sherryyyyy818) September 13, 2020
دوسری جانب فخر عالم نے اپنے ٹوئٹ میں فیصل قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ آپ اپنے بل کا اکاؤنٹ نمبر کے الیکٹرک کو ڈی ایم کریں شاید آپ کے گھر کی بجلی ڈی ایم ان باکس میں ہو-
@faysalquraishi please send them your account number in DM. Your electricity is probably in your DM inbox. @KElectricPk is a professional company. They are always working. Currently struggling to resolve billing hacking issue. https://t.co/XX9kMEO6TN
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) September 13, 2020
اُنہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کے الیکٹرک ایک پیشہ ورانہ کمپنی ہے اور آج کل تو یہ بلنگ ہیکنگ کے معاملات کو حل کرنے میں مصروف ہے۔
Aao DM DM khailain https://t.co/rUkR2NzfSt
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) September 13, 2020
فخر عالم کے اس ٹوئٹ پر فیصل قریشی نے لکھا کہ آؤ ہم ڈی ایم، ڈی ایم کھیلتے ہیں۔
جس پر فخر عالم نے لکھا کہ چل ٹھیک ہے اپنا ڈی ایم چیک کرو میں نے آپ کو 3 کلو وات بجلی سینڈ کی ہے-
@falamb3 @KElectricPk
ایسا کرتے ہیں کہ سارے @DHAKarachiOfc والے چندہ کر کے اپنا ایک بجلی گھر بناتے ہیں کیوں کہ اب بجلی DHA میں صرف جاتی ہے آتی نہیں— Fari (@Farie_Views) September 13, 2020
ایک صارف نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایسا کرتے ہیں کہ سارے ڈیفنس کراچی والے چندہ کر کے اپنا ایک بجلی گھر بناتے ہیں کیوں کہ اب بجلی DHA میں صرف جاتی ہے آتی نہیں-
واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی بدولت کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری کافی پریشان ہیں۔