پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے نامناسب واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔
باغی ٹی وی : اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں رسول محمد ﷺ کے روضہ کے قریب مسجد نبویﷺ میں آوازیں کسنے اور گالم گلوچ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
پہلے نواز شریف پر حرم میں گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔
پھر عمران خان پر حرم میں زکوٰۃ چور کے نعرے لگائے گئے۔
اب شہباز شریف اور کابینہ کے در نبی پر بال نوچے گئے، گالیاں دی گئیں، چور چور کے نعرے لگائے گئے۔۔۔حرمین شریفین کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کرنا بند کریں۔ خدا سے ڈریں!
— Shafaat Ali (@iamshafaatali) April 28, 2022
فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا۔
انہوں نے قرآن پاک کی آیات لکھتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے، آمین۔
قبل ازیں کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے مسجد نبویﷺ میں سیاستدانوں کے خلاف نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) April 28, 2022
شفاعت علی نے کہا کہ پہلے نواز شریف پر حرم میں گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔ پھر عمران خان پر حرم میں زکوٰۃ چور کے نعرے لگائے گئے۔ اب شہباز شریف اور کابینہ کے درِ نبیﷺ پر بال نوچے گئے، گالیاں دی گئیں، چور چور کے نعرے لگائے گئے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ لوگوں نے اُن کے خلاف نعرے بازی شروع کردی