fbpx

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعینات

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعیناتی کی گئی ہے

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے 1986 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی فلیگ آفیسر سی ٹریننگ، نیول سیکریٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر کراچی کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، راٸل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ اور نیول کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج فلپاٸن سے فارغ التحصیل ہیں۔ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے برطانیہ سے انٹرنیشل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری بھی حاصل کی۔وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

پاک بحریہ کی ساتویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2021 کا آغاز

پاک بحریہ کے زیر اہتمام گوادر میں مقامی بچوں کے لیے سیلنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

بحر ہند میں تبدیلیاں، پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا، نیول چیف

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!