فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

فیصل واوڈا کےاستعفی سےخالی سینیٹ کی نشست پرانتخاب کامعاملہ، کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے۔
باغی ٹی وی : نامزد امیدواروں کی فہرست 9 جنوری کو لگائی جائے گی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 جنوری کوہوگی ،کاغذات نامزدگی 20 جنوری تک واپس لیے جاسکیں گےپولنگ 25 جنوری کو کی جائے گی جبکہ سندھ اسمبلی کوپولنگ اسٹیشن بنایاجائےگا۔
خیال رہے کہ سندھ سے ایوان بالا کی جنرل نشست فیصل واوڈا کے استعفی کے باعث خالی ہوئی تھی، انہوں نے اپنا استعفا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جو منظور کرلیا گیا تھا فیصل واوڈا سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مستعفی ہوئے تھے-
الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا۔ جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہلی کیس میں دو آپشن دیئے تھے۔
عدالت نے کہا تھا کہ اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63 (1) سی کے تحت نااہل ہوجائیں، بصورت دیگر عدالت 62 (1) ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کرے گی فیصل واوڈا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفا دے دیا تھا جس پر ان کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی تھی۔