فیصل واوڈا نااہلی کیس، ایک اور مگر آخری موقع مل گیا

0
28

فیصل واوڈا نااہلی کیس، ایک اور مگر آخری موقع مل گیا
الیکشن کمیشن میں سینیٹرفیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ ہمارے سامنے فیصل واوڈا کی نااہلی کا کیس ہے،فیصل واوڈا اب ممبرقومی اسمبلی نہیں رہے، دلائل دیں،ممبر شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ فیصل واوڈا کا موقف ہےکہ سینیٹربننے کے بعد اب انکی نااہلی نہیں بنتی،وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ میری درخواست پرابھی تک جواب نہیں آیا،الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا نااہلی کیس سننے کا اختیار ہی نہیں،الیکشن کمیشن نےدرخواست گزاروں کودلائل دینے کے لئے آخری موقع دے دیا . الیکشن کمیشن نے کہا کہ 12 اکتوبر کو فیصل واوڈا نااہلی کیس میں فائنل دلائل سنیں گے، الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں سے تحریری دلائل بھی مانگ لیے الیکشن کمیشن نے سینیٹرفیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت 12 اکتوبرتک ملتوی کر دی

نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ملتوی،ن لیگ مفاہمت چاہتی ہے یا منافقت، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ  صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے

فیصل واوڈا تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی تھے تا ہم نااہلی کے خدشے کے پیش نظر انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور سینیٹر منتخب ہو گئے تھے

Leave a reply