فیصل واوڈا الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے۔تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے سندھ ہائیکورٹ میں فوری حکم امتناع کی بھی استدعا کردی جس پر عدالت نے پی ٹی ئی رہنما کی فوری سماعت سے متعلق درخواست منظور کرلی، سماعت کل کے لیے مقرر کی گئی ہے۔فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے 24 فروری کے فیصلے کو چیلنج کیا۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برعکس میری درخواست مستردکی، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں ہےانہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں، میں نے اعتراض عائد کیا جیسے مسترد کردیا گیا۔