فیصل واوڈا خالی سینیٹ نشست؛ پولنگ 25 جنوری کو ہوگی

0
25

فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی

تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور سابق سینیٹر فیصل واوڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی۔ دوہری شہریت کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے ناراض رہنما فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے سندھ میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت نشست پر پولنگ رواں ماہ 25 تاریخ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 5 سے7 جنوری تک حاصل کیے جائیں گے، اور اسکروٹنی 12 جنوری جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 19 جنوری کوجاری ہوگی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ نشست کیلئے سندھ اسمبلی میں پولنگ 25 جنوری صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال 2022، 28 دسمبر کو فیصل واوڈا نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا تھا انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں استعفی دیا تھا  وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018ء میں سینیٹر منتحب ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔


یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہلی کیس میں دو آپشن دیے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63(1) سی کے تحت نااہل ہوجائیں بصورت دیگر عدالت 62(1) ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کرے گی۔ فیصل واوڈا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس پر ان کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
پولیس مقابلے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک
بھارت میں بے روزگاری 16 ماہ کی بلند ترین سطح پہنچ گئی
رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ
عورت کو امپریس کیا جانا چاہیے یا نہیں ؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا

Leave a reply