فیصل واوڈا کے بوٹ لانے سے کس کو خوشی ہوئی؟ خورشید شاہ بھی بول پڑے

0
23

فیصل واوڈا کے بوٹ لانے سے کس کو خوشی ہوئی؟ خورشید شاہ بھی بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، خورشید شاہ کو ایمبولینس پر عدالت میں پیش کیا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 روز کی توسیع کر دی گئی،احتساب عدالت کا خورشید شاہ کو دوبارہ 3 فروری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا،

اس موقع پر خورشید شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے جو بات کی ہے اس کا تاثر اچھا نہیں گیا ہے،فیصل واوڈا نے جو کیا اس سے پاکستان کے دشمنوں کو خوشی ہوئی،سوچ سمجھ کے چلنا چاہیے، آخر حکومت کیا کرنا چاہتی ہے؟اس وقت حالات اچھے نہیں ہیں اس پر سب کو توجہ دینی چاہیے،

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدمت ملازمت میں توسیع کے لیے جمہوری مرحلہ طے ہونا تھا جو پیپلز پارٹی کی حمایت کے بعد ہو گیا،

خورشید شاہ کیس کی انکوائری کے لیے 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی،ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے،ٹیم میں ایف بی آر سے عبد الحفیظ،ایس ای سی پی کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون شامل ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفی ٰباجوہ جے آئی ٹی کاحصہ ہیں،جے آئی ٹی میں خورشید شاہ کیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عبادالحسن کاشان کا نام بھی شامل ہے.

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے.

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

خورشید شاہ سے تحقیقات ،نیب پنڈی کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دیا؟

Leave a reply