فیصل واوڈا کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی سماعت، چیف جسٹس نے کیا کہا؟

0
9

فیصل واوڈا کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی سماعت، چیف جسٹس نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہل کے لیے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فیصل واوڈا کے خلاف مرکزی کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی ،درخواست امن ترقی پارٹی کے چئرمین فائق شاہ نے ایڈووکیٹ میاں آصف کی وساطت سے دائر کی ،ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور فیصل واوڈا کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست گزار نے کہا کہ فیصل واوڈا نے لائیو شو میں مسلم لیگ ن پر بوٹ پالش کرنے اور چاٹنے کے سنگین الزامات عائد کیے،فیصل واوڈا نے ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف سے غداری کی، میمو گیٹ میں حسین حقانی اور ڈان لیکس کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جاتی تو فیصل واڈا گیٹ کیس کا سامنا نہ ہوتا،

درخواست گزار نے مزید کہا فیصل واوڈا نے پاکستان کے اعلٰی جمہوری و دفاعی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کی،فیصل واڈا آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ و کابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے، عدالت الیکشن کمیشن کو فیصل واڈا کو نااہل قرار دینے کا حکم دے، عدالت فیصل واڈا کے سکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے،

فیصل واوڈا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست بھی درخواست زیر سماعت ہے جس پر عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

اس حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ان کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کی رات 8 بجے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اپنے ساتھ ایک بوٹ لے کر آئے تھے جو انہوں نے پروگرام کے دوران میز پر رکھ دیا تھا. فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن اور بالخصوص مسلم لیگ ن نے لیٹ کر اس بُوٹ کو عزت دی ہے اور اس بُوٹ کو انہوں نے زبان سے چمکایا ہے. اس پروگرام میں شریک دیگر دو مہمان پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ احتجاجاً اٹھ کر چلے گئے تھے

فیصل واوڈا کے لئے بڑی مشکل، نااہلی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Leave a reply