فیصل آباد، آسمانی بجلی گرنے سے کیا نقصان ہوا، افسوسناک خبر آ گئی

صوبہ پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ،تین زخمی ہو گئے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہوئے جس کے نتیجہ مین دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا.ساٹھ سالہ محمد منشا اپنے بیٹے رمیض کے ساتھ باہر جا رہا تھا ، آسمانی بجلی گرنے سے منشا جاں بحق جبکہ بیٹا رمیض زخمی ہو گیا ۔ایک دوسرے واقعہ میں فیصل آباد کے نواحی علاقہ 272 سیم ناگہ میں اختر علی نامی شخص آسمانی بجلی گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ چک 133 گ ب میں آسمانی بجلی گرنے سے نصرت زخمی ہو گیا جس کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چک جھمرہ کے علاقے 25 ج ب میں بھی دس سالہ عاطف بھی بجلی گرنے سے زخمی ہو گیا۔ عاطف کوطبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں موسم خوشگوار ہے اور بادل بنے ہوئے ہیں، کئی شہروں میں بارش بھی ہوئی ہے.

Comments are closed.