فیصل آباد وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاویدنے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سنگ میل قرار دیا

0
71

فیصل آباد وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاویدنے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب بڑی اہمیت کا حامل ہے اس دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو تازگی اور نئی جہت ملے گی۔

تفصیلات

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی کھلے دل سے مدد کی اور پاکستان کو سپورٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پورے عالم اسلام کی قوت ایمانی اور قیادت کا مرکز ہے۔ پاکستان اور پورے عالم اسلام کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ولی عہد کے مشرق وسطی کے بارے میں حالیہ بیانات سے امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑی اور امت مسلمہ کو قوت حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ امہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر نے بیشترممالک کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ایس او پیز پر عمل کر کے ہی کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔دنیا سمیت بھارت کے جس قدر حالات سنگین ہوتے جارہے ہیں کورونا انسانیت کو تیزی سے نگل رہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔کورونا کی وجہ سے دنیا میں بھوک اور افلاس بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے یہ دنیا کے لئے ایک کڑا امتحان ہے جس سے نمپٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

Leave a reply