فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزیر فیصل واوَڈا کے کاغذات نامزدگی ریکارڈ طلب کر لیا

جہانگیر جدون ایڈوکیٹ نے کہا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے آج بھی جواب داخل نہیں کرایا جاسکا،فیصل واوڈا نے عدالت کو مذاق بنایا ہوا ہے، فیصل واوڈا عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ فیصل واوَڈا کی عدم موجودگی پر کیس کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی معاملہ ہے ہم اسے سیاسی معاملہ نہیں بنائیں گے،اگر عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو معلوم ہے کیسے دیکھنا ہے،

جسٹس عامر فاروق نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس سارا ریکارڈ ہے؟ کیس کوالیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے دیکھ لیتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کو جواب جمع کروانے کے لئے 3 ہفتوں کی مہلت دی تھی

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

فیصل واوڈا کے خلاف دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، ان کے خلاف رٹ پٹیشن کی گزشتہ سماعت 29 جنوری 2020ء کو ہوئی۔ فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست زیرِ سماعت ہے، فیصل واوڈا نے 11 جون کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، جو ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیے۔

فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

درخواست گزار نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، فیصل واوڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے، انہوں نے ابھی تک نااہلی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا۔ فریقین جان بوجھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں، جنوری 2020ء کے بعد سے کیس کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکا۔

Leave a reply